تازہ ترین

سوست ڈرائی پورٹ پرمیگاکرپشن کا انکشاف، اپوزیشن لیڈر کا وزیر اعظم کو خط۔

گلگت(ٹی این این) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع نے سوست ڈرائی پورٹ میں کرپشن کی روک تھام اور تحقیقات کیلئے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق خط میں اُنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ سوست ڈرائی پورٹ میں کرپشن کے باعث قومی خزانے کو سالانہ اروبوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور میگا کرپشن میں کلیکٹر کسٹم فیروز احمد جونیجو،ایڈیشنل کلکیٹریوسف حیدر اورکزئی ، ڈپٹی کلیکٹرسفند یار اور سردار منظور سپرنٹنڈنٹ کسٹم گلگت بلتستان ملوث ہیں۔ اُنہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان افسران نے بیش قیمت آٹو پارٹس اور قیمتی کپڑے کےکئی کنٹینرز اخروٹ اور کاربن قرار دے کر کلیئر کر دئےہیں اوران کنٹینرز کی غیر قانونی کلیئرنس سے قومی خزانے کو 40 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اُنہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اس وسیع کرپشن کا فوری طور پر سدباب کیلئےانکوائری کمیٹی قائمکریں میں تمام ثبوت فراہم کر دوں گا۔

  •  
  • 17
  •  
  •  
  •  
  •  
    17
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*