تازہ ترین

سٹیٹ سبجیکٹ رول وجود اور حیات کا سوال ہے،فاروق عبداللہ کا بھارت کو واضح پیغام۔

سری نگر(نیوز آن لائن /ٹی این این) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی حامل بھارتی آئین کے دفعات 370 یا 35 اے کو دنیا کی کوئی طاقت ختم کرنے کی جسارت نہیں کر سکتی کیونکہ یہ آئینی اور جمہوری تحریری طور پر ہوا ہے ۔پارٹی رہنماوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ناپاک اور کشمیری عوام دشمن پالیسی سے بھارت کی سالمیت اور آزادی پورے طور پر خطرہ میں پڑ سکتی ہے کشمیری عوام کو اقتصادی طور پر ، سیاسی طور پر کمزور سے کمزور اور خفتہ بنانے کی سازشیں جاری ہیں۔ زر کثیر خرچ کر کے کشمیریوں کو ٹولیوں میں باٹنے میں کوشش کی جارہی ہے۔
ہم کبھی بھی اپنی شناخت پر آنچ نہیں دیںگے کیونکہ ہمارا وجود اور حیات کا سوال دفعہ 370 اور 35 اے میں مضمر ہے لہذا پوری ریاست کا عوام ان دفعات کی دفاع کے لئے سربہ کفن کمر بستہ ہے ۔ انہوں نے ان تمام امن پسند اقوام ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ایوان یو این او کے جنرل سیکریٹری اور ممبران کا خیر مقدم کیا جو برابر ہندوستان اور پاکستان کے زعماپر دباو ڈال رہے ہیں کہ امن بات چیت شروع کر کے مسئلہ کشمیر کو سیاسی طور پر حل کیا جائے اور سرحدوں پر فوری طور پر تناو کشیدگی ، گولہ بھاری بند کریں

  •  
  • 39
  •  
  •  
  •  
  •  
    39
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*