تازہ ترین

بھارت پونچتے ہی پائلٹ ابھی نندن نے اپنا موقف تبدیل کر لیا ،پاکستان پر سنگین الزام۔

نئی دہلی ( آن لائن نیوز/ٹی این این )پاکستان حراست کے دوران پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مہمان نوازی کے گن گانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے بھارت جا کر اپنا موقف تبدیل کر لیا ۔بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ابھی نندن نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسے ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا ہے ۔اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی نندن نے بتا یا کہ اگرچہ پاکستان میں اسے جسمانی طور پر اذیت نہیں پہنچا ئی گئی لیکن ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا ہے ۔ابھی نندن نے یہ انکشا ف دہلی کے ایک ہسپتال میں ان سے ملاقات کے لیے آئی بھارتی وزیر دفاع نرملا شتھرمن سے ملاقات کے دوران کیا ۔بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن سے اس کے خاندان کی ملاقات کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں ۔

  •  
  • 45
  •  
  •  
  •  
  •  
    45
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*