تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر گلگت کے سیکورٹی اہلکار نے وزیر قانون گلگت بلتستان پر حملہ کردیا۔

گلگت (ٹی این این) گلگت میں قانون ساز اسمبلی کے باہر معزور افراد کااپنے حقوق کیلئے جاری دھرنے میں ڈپٹی کمشنر گلگت کے سیکورٹی ایف سی اہلکار نے وزیر قانون گلگت بلتستان وارنگزیب خان گریبان پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسمبلی کے باہر دھرنے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور وزیر قانون ا ورنگزیب خان ایڈووکیٹ دھرنا دینے والو ں سے خطاب کر رہے تھے اچانک ڈی سی کے سکورٹی اہلکار نے آکر اُنکا گریبان پکڑ لیا جس کی وجہ سے بگدڑ مچ گئی۔یہ خبر ملتے ہی اسمبلی سے اپوزیشن ممبر نواز خان ناجی باہر نکل کر طیش میں آ گے اور ڈپٹی کمشنر گلگت سے اہلکار کی اس روئے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس خبر کو لیکر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے کہا جارہا ہے جن رہنماوں کو اپنے ہی عوام کی رہنمائی کرنا نہیں آتے اُن کے ساتھ اس قسم کا رویہ پہلی بار کا واقعہ نہیں ہے کیونکہ گلگت بلتستان کے وزراء کی حیثیت سے مقامی اور غیر مقامی بیورکریسی اچھی طرح واقف ہے ۔سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے جب تک گلگت بلتستان کے عوامی نمائندوں دوسروں کی اشاروں اور اپنے مفادات کی دنیا سے نکل کر اپنی حیثیت منوانے اور قومی حقوق کیلئے جدوجہد نہیں کرتے اس قسم کی واقعات ہوتا رہے گا۔
یاد رہے گزشتہ روز اپوزیشن ممبران کی جانب سے گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کی خلاف ورزی روکنے کیلئے بل لانے کی کوشش کی گئی تھی جسے ایڈوائری کمیٹی میں وزیر قانون اور اسپیکر نے بغیر کسی مشاورت کے اس پر بات کرنے کو غداری قرار دیکر مسترد کیا تھا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گزشتہ دو روز سے یہ ممبران شدید تنقید کے زد میں ہے اور آج کے واقعے کو لیکر سوشل میڈیا پر اُنکی حیثیت کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

اس واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر فرنٹیئر کانسٹیبلری گلگت نے بدتمیزی کرنے والے ایف سی اہلکار کے معطل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

  •  
  • 219
  •  
  •  
  •  
  •  
    219
    Shares

About TNN-GB

One comment

  1. چوہدری محمد صدیق

    یہ جو کچھ گلگت بلتستان کے وزیر قانون اورنگ زیب کے ساتھ ایف۔ سی۔ اہل کار نے ان کا گریبان پکڑ کر زلیل و خوار کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار مختلف لوگوں کے ساتھ زلت آمیز سلوک کیا جاتا رہا ہے۔
    مثلاً ایک چیف سیکرٹری ہسپتال کے دورے پر گیا تھا تو وہاں اس سے درخواست کی گئی تھی کہ یہاں ایک لیڈی ڈاکٹر کی ضرورت ہے تو یہ کہنے کے مجھے مطلع کرنے کا شکریہ اور میں جلدی ہی آپ کا جائز مطالبہ پورا کرونگا۔ اس کیا کہا تھا؟۔۔۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*