ٹیوٹر نے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ذاتی ٹیوٹراکاؤنٹ بلاک کردیا۔

0 0

اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ سے ڈاکٹر فیصل کے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو معطل کرنے کی شکایت کی تھی جس کے نتیجے میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کرادیاجو بظاہر کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے پر معلوم ہوتی ہے۔
ذارئع کے مطابق ڈاکٹر فیصل اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کے بارے میں پل پل کی خبر دے رہے تھے۔پاکستان نے بھارتی فورسز پر حملے سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا۔ دو ہفتے قبل بھی ڈاکٹر محمد فیصل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حملہ کیا گیا تھا جب کہ بھارتی ہیکرز نے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر بھی سائبر حملہ کیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website