تازہ ترین

چلاس شہر میں حکومتی عدم توجہی کے سبب سڑکیں کھنڈرات بن گئی، جگہ جگہ کیچڑ کے ڈھیر۔

چلاس(ٹی این این)سڑکیں کھنڈرات جگہ جگہ کیچڑ کے ڈھیر۔ذرہ سی بارش پہ روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ چلاس شہر کے قدیمی اور گنجان آباد محلے شاہین،پائین اور جلیل گاوں کے رہائشی اس جدید دور میں بھی پختہ سٹرک کی سہولت سے محروم۔تفصلات کے مطابق چلاس شہر کے قدیمی محلوں کے رہائشی اس دور جدید میں بھی پختہ سڑک کئ سہولت سے محروم ہیں۔کچا روڈ میں ذرہ سی بارش تالاب کا منظر پیش کرتا ہے اور روڈ مین کیچڑ کی وجہ سے گاڑیاں دھس جاتی ہیں۔اہل محلہ کو نماز کہ ادائگی کے لئے مسجد جانے میں سخت مشکلات کے علاوہ بچوں کو سکول جانے میں بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اہل محلہ نے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چلاس کے قدیمی اور گنجان آباد محلوں میں روڈ کی حالت انتہائی خراب ہونے سے مکینوں کو اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہےروڈ کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے اقدامت کئے جائیں جو کہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ویسٹ مینجمنٹ کا قیام عمل لانے کے بعد بھی چلاس شہر اور گلیوں ہیں کوڑے اور گوبر کے ڈھیر شہر کی گلیوں بازاروں اور چوراہوں کی خوب صورتی ماند پڑ گئی۔بلدیہ چلاس ویسٹ منیجمنٹ میں بہتری کے لئے اقدامت کرے۔ویسٹ مینجمنٹ میں ڈیوٹی پہ مامور ملازمین کو شہر کے صفائی اور کچرہ بروقت اور فوری طور پہ نہ ہٹانے ست شہر تعفن زدہ اور بدبودار ہوا ہے اور گلیوں میں گوبر کر ڈھیر موجود ہیں ان کو ہٹانے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامت نہیں کئے جا رہے پیں۔اس سلسلے میں شہریوں نے ڈیٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں صفائی کے حوالے سے قائم ویسٹ منیجمنٹ کو شہر کے گلیوں چوراہوں اور بازار کو روانہ کی بنیاد پہ صفائی کا پابند بنایا جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی متاثر نہ ہو اور صفائی کا نظام بھی بہتر انداز میں آگے بڑھ سکے۔

  •  
  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*