تازہ ترین

سکردوضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ برقیات کے ملازمین کو معطل کرنے کا انوکھا واقعہ۔

سکردو(ٹی این این) محکمہ برقیات کے آفیسران کے کانوں کان خبر ہی نہیں c2 کمپلین آفس پریشان چوک سکردو میں سیکرٹری پاور کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو کا چھاپہ 5 فیلڈ ملازمین سمیت چھٹی پر بیٹھے ہوئے ڈرائیور معطل ذرائع کے مطابق کل صبح دس بجے اسسٹنٹ کمشنر سکردو آفس پہنچا حاضر ملازمین کے بارے باز پرس کی تو ڈیوٹی پر موجود شخص نے کہا کہ فیلڈ ملازمین لوگوں کے درج شکایات کے نتیجے میں متعلقہ جگہوں پر گئے ہوئے ہیں انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ملازمین کے فہرست لے کر نکل گئے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ معطل ملازمین 6 فروری کو ڈرائیور حاجی حسین چھٹی پر تھا اس کے علاوہ باقی تمام موجود تھے جن زیادہ تر فیلڈ ملازمین ہیں معطل ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے حاضری کے بعد فیلڈ میں کام کے لئے نکل جاتے ہیں ہمارا کام آفس میں بیٹھنا نہیں بلکہ فیلڈ میں کام کرنا ہے شاید ایمانداری سے کام کرنے کا یہی صلہ دیا ہو گا یہاں قانون کے عجب منطق ہے بنا وضاحت کے معطل کردیا جاتا ہے سروس رولز جاننے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی کو اس طرح سے یوں ہی معطل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس کے لیے اپنا الگ سروس رول موجود ہے پہلے وضاحت طلب کی جاتی ہے مطمئن نہ کرپائیں تو معطلی کے احکامات صادر کیا جا سکتا ہے دلچسپ امر یہ ہے کہ مذکورہ ملازمین کو معطل کرنے کے بارے میں محکمہ برقیات کے آفیسرز لاعلم ہیں اور حیران بھی ہے معطل ملازمین نے وزیر اعلی و گورنر گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے ۔

  •  
  • 37
  •  
  •  
  •  
  •  
    37
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*