تازہ ترین

کئی ہفتوں کی فنی خرابی کے بعدسٹیزن پورٹل ایپ گلگت بلتستان میں بحال ہوگیا۔

اسلام آباد(ٹی این این) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے متعارف کردہ آن لائن  سٹیزن پورٹل ایپ گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹیکنکل وجوہات کی بنیاد پر گلگت بلتستان کے عوام شکایات درج نہیں کر پار رہے تھے۔ ٹیم ٹی این این نے اس حوالے سے ادارے کا ساتھ مسلسل فالواپ کیا جس کےنتیجے میں ادارے نے ایکشن لیتے ہوئے اپلیکیشن میں گلگت بلتستان کے حوالے سے موجود فنی خرابیوں کو دور کردیا۔ اب گلگت بلتستان کے کسی بھی اضلاع سے صرف پانچ منٹ کی محنت سے عوامی مسائل اور حکومتی کرپشن کے حوالے شکایات براہ راست وزیر اعظم سیکرٹیری تک پہنچایا جاسکتا ہے۔
یاد رہے سٹیزن پورٹل کو وزیر اعظم سیکرٹیرٹ براہ راست مانٹیر کرتے ہیں اور گلگت بلتستان میں اس حوالے سے اگاہی نہ ہونے کی وجہ سے شکایت درج کرنے کا تناسب نہ ہونے کے برابر ہے۔
اگر آپ کے علاقے میں کوئی بھی سرکاری افسر یا ادارہ رشوت مانگے کرپشن کرے یا عوامی حقوق کی خلاف قانو ن کا غلط استعمال کرتے ہیں تو خاموشی سے اس ایپ پر جاکر شکایت درج کر سکتا ہے ۔اس شکایت سیل کی خاص خوبی یہ ہے کہ یہاں شکایت درج کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جاتا ہے۔
یاد رہےگزشتہ روز میڈیا کو جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل کے اب تک کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔ 2 ماہ کے قلیل عرصے میں پورٹل پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ پورٹل پر اب تک موصول شدہ شکایات کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 6 سو 67 ہے۔پورٹل کو موصول شدہ شکایات میں سے 90 فیصد اندرون ملک، 9.66 فیصد اوور سیز اور 0.45 فیصد غیر ملکیوں کی ہیں۔
پورٹل پر پنجاب سے 1 لاکھ 5 ہزار 7 سو 94، خیبر پختونخواہ سے 26 ہزار 7 سو 90، سندھ سے 31 ہزار 6 سو 98، بلوچستان سے 2 ہزار 5 سو 24، گلگت بلتستان سے 184، اسلام آباد سے 61 ہزار 6 سو 44 اور آزاد کشمیر سے 11 سو 72 شکایات موصول ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب سے موصول شکایات میں سے 40 ہزار 4 سو 11 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے، پختونخواہ سے 12 ہزار 7 سو 71، سندھ سے 2 ہزار 63، بلوچستان سے 316 اور اسلام آباد کے شہریوں کی 35 ہزار 9 سو 50 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔
پورٹل پر اب تک مجموعی طور پر 47 ہزار 5 سو 79 تجاویز موصول ہوئیں جبکہ عوامی فیڈ بیک کے مطابق 24 ہزار 76 افراد نے پورٹل کے قیام اور اس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو پورٹل کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لانے کی ترغیب دی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم کی ہدایت پر پورٹل کے اعداد و شمار ہفتہ وار جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لنک

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.govpk.citizensportal

  •  
  • 22
  •  
  •  
  •  
  •  
    22
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*