تازہ ترین

ضلع شگر کے نواحی گاوں گلاب پور میں انتظامیہ کا قبرستان پر تجاوزات کیخلاف ایکشن ۔

شگر(ٹی این این)شگر انتظامیہ گلاب پور میں قبرستان پر تجاوزات کیخلاف ایکشن ۔ اتوار تک قبرستان سے تجاوزات کو ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی بصورت دیگر تجاوزات کو مسمار کرنے کے علاوہ سخت قانونی کاروائی کرنے کا عندیا دے دیا۔ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں نائب تحصیلدار شگر محمد یوسف نے پولیس کی بھاری نفری کیساتھ گلاب پور میں ایک قبرستان پر تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون کیا۔2کنال 8مرلہ قبرستان پر مقامی لوگوں کی جانب سے تجاوزات کرکے دکانیں تعمیر کی گئی تھی جبکہ کچھ دکانیں زیر تعمیر تھی۔اس پر مجسٹریٹ نے زیر تعمیر دکانوں کا کام کو رکوادیا جبکہ پہلے سے تعمیر شدہ دکانوں کو اتوار تک مسمارکرنے کا حکم دیا۔ اگر اتوار تک مذکورہ قبرستان سے تجاوازات کو ختم نہ کرنے کی صورت میں ان کے سخت قانونی کاروائی کرنے اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق گلاب پور میں ایک قبرستان پر مقامی افراد کی جانب سے تجاوزات کرکے دکانیں قائم کرنے کیخلاف شگر انتظامیہ کو ایک سال قبل مقامی لوگوں کی جانب سے درخواست دی گئی تھی۔ جس پر مجسٹریٹ کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے فریقین کو طلب کرکے قانونی کاروائی شروع کی گئی تھی ۔جس پر فریقین کی جانب سے مصالحت کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم ایک سال میں معاملہ حل نہ ہونے پر مقامی لوگوں کی جانب سے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج کی گئی تھی۔ جس پر وزیر اعظم سیکریٹریٹ سے براہ راست اس معاملے پر کاروائی کیلئے شگر انتظامیہ کو مراسلہ موصول ہوا۔

  •  
  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*