تازہ ترین

ضلع ہنزہ ششپر گلیشیر کے پھیلاو میں مسلسل اضافہ، نقل مکانی شروع۔

ہنزہ( ٹی این این) ضلع نگر ہنزہ ششپر گلیشیر کے پھیلاو میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ اس حوالے سے کسی بھی ممکنہ خطرات کے پیش نظرچیف سکرٹری گلگت بلتستان کی ہدایات پر ہوم سکرٹری کے زیر نگرانی بنائی گئی کمیٹی برائے ششپر گلیشیر ہنزہ کی سفارشات کے بعد محکمہ برقیات ہنزہ نے حسن آباد نالے میں بننے والی دو میگاواٹ بجلی گھر کے لئے استعمال ہونے جانے والی پانی کے پائیپوں کو عطاآباد پر بننے والی 4میگاواٹ بجلی گھر کے استعمال کے لئے منتقل کیا جارہا ہے۔
ششپر گلیشیر کے پھیلاو کی وجہ سے نہ صرف بجلی کے منصوبے کاکام روکنا پڑا ہے بلکہ نالے میں دیگر سابقہ پاور ہاو سز ،نالے میں کے کے ایچ کو ملانے والی پل، ایف ڈبلیو او کیمپ، گاوں حسن آباد کے درجنوں عوامی مکانات، ہزاروں کنال زرعی اراضی و درختیں ذد میں آسکتا ہے۔ جبکہ سنٹر ہنزہ کے موقع جات مرتضیٰ آباد تا حیدر آباد کے لئے پینے اور آبپاشی کے لئے استعمال کی جانے والی واٹر چینل اور پائپ بھی ششپر گلیشیر سے ہونے والی نقصان کے زد میں آنے کا امکان ہے۔ دوسریطرف ششپر گلیشیر سے ہونے والی نقصانات سے نمٹنے کے لئے سرکاری سطح پر تیاریاں کی جا رہی ہیں اورہنزہ ششپر گلیشیر گزشتہ سال جون سے پھیلاو کا عمل شروع ہوا تھا اور روزانہ کے بنیاد پرپھیلاو میں اضافہ ہو تے ہوئے پچھلے آٹھ مہینوں میں کئی سو میٹر پھلتے ہوئے رہائشی آبادی کی طرف بڑھ رہا ہیں جبکہ اس کے نتجے میں ششپر نالے موجود ہیں جس سے آنے والی پانی گلشیر کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے ایک خطرناک جھیلبن رہا ہے۔

  •  
  • 11
  •  
  •  
  •  
  •  
    11
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*