تازہ ترین

شدید برف باری کے باعث سکردو کے نواحی گاوں میں زیر تعمیر مکان زمین بوس ۔

سکردو(ایس ایم موسوی)شدید برف باری کے باعث کواردو محلہ آستانہ میں زیر تعمیر مکان گر گیا۔تفصیلات کے مطابق سکردو کے نواحی علاقہ کواردو محلہ آستانہ میں مقبرہ سید علی طوسیؒ کے سامنے زیر تعمیر دو منزلہ عمارت منہدم ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں۔انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا تین بچوں سمیت پانچ افراد کا واحد کفیل بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔کواردومحلہ آستانہ سے تعلق رکھنے والا محمد اقبال ولد اخوند علی جو کہ خود معزور اور بے روزگار ہونے کے ساتھ تین بچیوں اور گھر کا واحد اکفیل ہے۔ اپنی مدد آپ کئی سالوں کی جمع پونچی سے گھر تعمیر کررہے تھے ،تاہم حالیہ برف باری کے باعث دو منزلہ زیر تعمیر عمارت زمین بوس ہوگئے۔ واقعہ رات 10 بجے پیش آیا. محمد اقبال بیوی بچوں سمیت بے سرو سامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے حکومت کی طرف سے امداد کے منتظرہے۔ اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر فوری امداد کی اپیل ہے۔

  •  
  • 27
  •  
  •  
  •  
  •  
    27
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*