تازہ ترین

سکریٹری جنگلات گلگت بلتستان آصف اللہ نےضلع دیامر میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ۔

چلاس(محمدقاسم)سکریٹری جنگلات گلگت بلتستان آصف اللہ نے پودا لگا کے سال نو کی پہلی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔اس سلسلے میں زیرتعمیر کیڈیٹ کالج چلاس میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گی جس کے مہمان خصوصی سکریٹری جنگلات آصف اللہ اور میر محفل سیکریٹری تعلیمات ظفر وقار تاج تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری جنگلات آصف اللہ خان نے کہا کہ اس سال گلگت بلتستان میں 40 سے 50 لاکھ درخت لگا دیئے جائیں گے۔گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقوں میں مقامی موسمی اعتبار سے درخت لگانے کا عمل جاری رہے گا انہوں نے کہادرخت اور سبزے کی حفاظت ہر انسان کا بنیادی فرض ہے۔سال 2019 میں محکمہ جنگلات گلگت بلتستان نے خطے میں تیس سے پینتیس لاکھ درخت لگائے ایک اندازے کے مطابق 68 فیصد پورے اپنی اصل حالت میں موجود ہیں اور موسمی تبدیلی کا شکار نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی خراب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر کیڈیٹ کالج چلاس مادر علمی سے شجر کاری مہم کا آغاز اس مقصد سے کیا گیا کہ طالب علم علم کی روشنی سے منور ہونے کے ساتھ ساتھ پودوں کی نشونما بھی آگے بڑھے تقریب سے سکریٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان ظفر وقار تاج نے کہا کہ ہمیں پودے لگا کہ اپنا ماحول کی حفاظت خود کرنی ہے کائنات کا حسن درخت سے ہے۔دیامر میں قدرتی جنگلات کا خزانہ موجود ہے یہاں کی مقامی کمیونٹی پہ یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ جنگلات کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔اس موقع پہ ترجمان صوبائی حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کہا پورے لگا کر ماحول پہ اثرانداز ہونا ہماری زندگی کئ بنیادی ضرورت ہے۔شجر کاری مہم کے سلسلے میں کیڈیٹ کالج چلاس کی وہ زمین یہاں سے روشن چہرہ طلوع ہوں گے پرنسپل کیڈیٹ کالج چلاس کرنل شاہد نے کہا کہ تعلیم ایک ایسی زمیں جس کو جتنا زرخیز بنایا جائے کم ہے۔ کیڈیٹ کالج کے احاطے میں دو لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے۔اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔تقریب کے آخر میں سکریٹری جنگلات سیکریڑی تعلیمات چیف کنزویٹر گلگت بلتستان ڈیٹی کمشنر دیامر نے زیر تعمیر کریڈیٹ کالج چلاس کے احاطے میں پورے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ۔

  •  
  • 9
  •  
  •  
  •  
  •  
    9
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*