تازہ ترین

اہلیان چھومک سکردو نے کمشنر بلتستان اور سیکرٹری صحت کے تبادلے کا مطالبہ کردیا۔

سکردو(ٹی این این) سکردو چھومیک میدان چھومیک الڈینگ کے باشندگان کی ملکیتی زمین ہے لاوارث نہیں ہر کوئے منہ اٹھا کے آئے اور قبضہ جمائیں نوجوانان چھومیک چھونپہ کھور اور الڈینگ کے نوجوان ریاض آخوند زادہ ۔ محمد باقر محمد افضل ۔غلام حسین و دیگر نے کہا ہے کہ چھومیک میدان پر بہت سوں کی نظریں اٹکی ہوئی ہے انہیں واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہماری زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتا ہے ۔سیکرٹری صحت کی طرف سے گزشتہ روز اخبارات میں شائع شدہ خبر کے ردعمل میں کہا ہے کہ چھومیک الڈینگ والوں نے پہلے ہی بلتستان یونیورسٹی کے لئے زمین مختص کئے ہوئے ہیں مزید ایک اینچ نہیں دیں گے سیکرٹری صحت کے ناروا سلوک یہاں کے عوام سے پوشیدہ نہیں ہے مذکورہ سیکرٹری اگر مخلص ہیں تو پہلے یہاں کے سب سے بڑا اور اکلوتا اسپتال کافی عرصہ سے مسائل کا شکار ہیں انہیں حل کریں اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سہولیات کی عدم فراہمی کے سبب غریب عوام دربدری کی ٹھوکریں کھانے پہ مجبور ہیں ادویات ناپید ہے پیرامیڈکس سٹاف کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں حل کریں لگ بھگ ایک ماہ سے احتجاج کیا جارہا ہے ان کے جائز مطالبات کو مانیں اور حل کرنے کی کوشش کریں پھر 500 بیڈ اسپتال کی بات کریں تو لوگ سمجھیں گے کہ عوام کے ساتھ مخلص ہے۔ رات کے پہر دورہ اور عوام سے منہ چھپاکر کمشنر کے آفس میں بیٹھ بیان جاری کر رہا ہے کروڑ فنڈ ریلیز نہ کرنے والے سیکرٹری صحت 500 بیڈ کا اسپتال کی باتیں عوام کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور رواں سال کا سب بڑی جھوٹ ہے مذکورہ شخص نے اپنی قد کاٹھ سے بڑھ کر بات کی ہے جوکہ ہر ذی شعور افراد مضحکہ خیز تصور کر رہا ہے اگر زبردستی ہماری زمینوں کو چھیننے کی کوشش کی گئی نہ صرف نقص امن پیدا ہو گا بلکہ یہاں خون بھی بہے گا یہ زمین ہماری ہے اس کا بھرپور دفاع کرنا بھی جانتے ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ تفصیلی فیصلہ سامنے آنے کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ علاقہ متنازعہ ہے لہذا سرکاری سطح پر زمینوں پر قبضہ خلاف قانون ہے ہماری زمینوں پر قبضہ جمانے کے لئے کمشنر بلتستان ہر قسم کے حربے استعمال کیے لیکن عوامی طاقت کے سامنے وہ بے بس رہی کمشنر بلتستان اپنا پریڈ مکمل کر نے کے بعد بھی یہاں سے نہ ہٹائے جانے سے کئی سوال اٹھ رہی ہے خالصہ سرکار کے ایشو کو بڑھاوا دینے میں کمشنر بلتستان کا ہاتھ ہے چیف سیکرٹری گورنر گلگت بلتستان کمشنر بلتستان اور سیکرٹری صحت کی خدمات واپس لیں ان لوگوں کے یہاں مزید رہنے سے معاملات بگڑنے کا خدشہ ہے لہذا انہیں فوری طور پر واپس کیا جائے ۔

  •  
  • 16
  •  
  •  
  •  
  •  
    16
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*