تازہ ترین

وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی 2019 جاری کردی۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این ) وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی 2019 جاری کردی ، حج درخواستیں 25فروری سے 6مارچ تک طلب کی گئی ہیں ،8مارچ کوقرعہ اندازی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق،منگل کو وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی 2019 رات گئے ویب سائٹ پرجاری کی ،جس کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے۔
حج پالیسی 2019 کے مطابق سرکاری حج اسکیم کو 60 فیصد اور نجی حج اسکیم کیلئے 40 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے جس کے تحت حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک طلب کی گئی ہیں، 8مارچ کو قرعہ اندازی ہوگی ۔ حج اخراجات بغیرقربانی اسلام آباد،پشاور،لاہور،فیصل آباد، سیالکوٹ ،ملتان اوررحیم یارخان کیلئے 436975اورکوئٹہ، کراچی اورسکھرکیلئے 426975ہوں گے ۔
قربانی کیلئے 19451روپے الگ ہوں گے ، کل 179219پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، اس سال کل 184219سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سات ہزارجبکہ نجی سکیم میں 71610حج کریں گے ۔
نان حج کوٹہ آپریٹرز 100کمپنیوں کو 50کے حساب سے کوٹہ ملے گا ،10ہزار 80سال سے اوپراور10 ہزار3 سال سے ناکام رہنے والوں کیلئے کوٹہ مختص ہوگا ، ہارڈشپ کوٹہ 1.5فیصد یعنی 1613ہوگا ۔
حج بدل اورنفلی پانچ سال پہلے حج کیا ہوا کرسکے گا ، محرم کی صورت میں 5سال کی شرط لاگو نہیں ہوگی ،5لٹر آب زم زم دیا جائے گا ۔

  •  
  • 16
  •  
  •  
  •  
  •  
    16
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*