تازہ ترین

اے جی پی آر شگر کا احسن اقدام، ضلع میں چور دروازے سے بغیر ٹینڈر کھاتوں کا سلسلہ بند۔

شگر(عابدشگری)اے جی پی آر شگر کا احسن اقدام پہلی بار تمام اداروں سے چور کھاتے سے بغیر ٹینڈر کھاتوں کا سلسلہ بند کردیا اور تمام اداروں کو پیپرا ورلز کے طابع بنادیا۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر شگر جلال کی تعیناتی کے بعد اے جی پی آر شگر نے اداروں سے چور کھاتوں کے ذریعے سرکاری ذرائع اور پیسوں کی بے دریغ استعمال پر پابندی لگادی اور تمام اداروں کو اپنے سالانہ اخراجات کیلئے پیپرا رولز کے تحت مشتہر کرکے شفاف طریقے سے کنٹریکٹر کے ذریعے خرید نے پر پابند کیا گیا۔لوگوں نے اے جی پی آر کی اس اقدام کی بھرپور اندازمیں سراہا ہے۔ اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سے اداروں میں اشیاء کی خریداری میں شفافیت آئے گا اور چور کھاتوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

  •  
  • 25
  •  
  •  
  •  
  •  
    25
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*