تازہ ترین

سٹی ہسپتال گلگت ڈائیلاسز سنٹر کے ٹیکنیشن اور الیکٹریشن سلاخوں کے پیچھے۔

گلگت( ٹی این این) سٹی ہسپتال گلگت کے ڈائیلاسز سنٹر کے ٹیکنیشن سمیت الیکٹریشن کو جیل کی سزا سنا دی گئی تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روزعدالت مجسٹریٹ گلگت درجہ اول اصغر خان کے عدالت میں پیشی کے دوران ٹرائل مکمل کی اس دوران سٹی ہسپتال گلگت کے ڈائیلاسز سنٹر ٹیکنیشن عبدالباری اور ہسپتال کے الیکٹریشن سیف اللّٰہ نے مجسٹریٹ اصغر خان کے عدالت میں اپنی صفائی پیش نہیں کر سکے اس دوران واٹر اینڈ پاور کے دو ایسں ڈی پی او بھی موجود تھے تمام گواہوں کے بیانات سننے گئے جرم ثابت ہونے پر الیکٹسٹی ایکٹ 1910 us39- (1) A آف الیکٹسٹی ایکٹ 1910 CRPC 260 / CRPC 243 کے تحت جیل کی سزا سنا دیا واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سیکریٹری برقیات کے ھدایات پر سٹی ہسپتال سے چوری شدہ بجلی لائنوں کو منقطع کر کے سٹی ہسپتال کے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو خط لکھ دیا گیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ نے مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان کے عدالت میں کیس ٹرانسفر کر تے ہوئے احکامات جاری کیے کہ سٹی ہسپتال کے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے احکامات کے مطابق مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان نے اپنی عدالت سے پیشی کے سمن جاری کئے ہفتے کے روز عدالت مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان نے فیصلہ سنا دیا

  •  
  • 26
  •  
  •  
  •  
  •  
    26
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*