تازہ ترین

حریت رہنما محمد مقبول بٹ کا 35 واں یوم شہادت ، ہڑتال اور سمینار کا انعقاد۔

مظفر آباد،سری نگر (کشمیر میڈیا سروس/ٹی این این )کنٹرول لائن کے دونوں جانب آج جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی ممتاز کشمیری حریت رہنما محمد مقبول بٹ کا 35 واں یوم شہادت اس پختہ عزم کے ساتھ منایا جارہاہے کہ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔محمد مقبول بٹ کوگیارہ فروری 1984 کو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیا گیا تھا۔ مختلف مقامات پر سیمینار ، ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے جن میں بھارت پر محمد مقبول بٹ اور افضل گورو کے جسدخاکی باضابطہ تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقوں میں بھجوانے کیلئے دبائو ڈالا جائے گا۔ادھرمقبوضہ کشمیر میں ممتاز حریت رہنما کے یوم شہادت کے موقع پرآج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کی بھی اپیل کی ہے جس کا مقصد ان شہدا کے جسد خاکی کی واپسی کیلئے بھارت پر دباو ڈالنا ہے تاکہ ان کے آبائی علاقوں میں ان کی باضابطہ تدفین کی جائے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک یادداشت بھی بھجوائی جائے گی جس میں تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی ادارے کی مداخلت کا مطالبہ کیا جائے گا۔

  • 34
  •  
  •  
  •  
  •  
    34
    Shares
  •  
    34
    Shares
  • 34
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*