تازہ ترین

نیب اورایف آئی اے کا دائرہ کار آزادکشمیر میں بڑھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ علی امین گنڈاپور

مظفرآبادنامہ نگار خصوصی/ٹی این این)وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے البتہ ادارے اور عدالتیں خود مختیارہیں، کڑے احتساب کیلیے نیب اور ایف آئی اے کا دائرہ کار آزادکشمیر میں بڑھانا ناگزیر ہو چکا ہے، کلبوشن یادیو کو اب تک پھانسی ہو جانی چاہیے تھی ،معاملہ عالمی عدالت میں لے جانا ہماری خودمختاری میں مداخلت ہے ،بے گناہی کے باوجود حکومت افضل گورو کو نہیں بچا سکی ،مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں شہادتیں ،عصمت دریاں عالمی برادری کو کیوں نہیں نظر آتیں، کشمیر کونسل میں دونوں جانب ڈاکو بیٹھے ہیں ،کشمیر کونسل میں اب کمیشن نہیں چلے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاسہ میں اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی‘ چیئرمین آر ڈی اے عارف عباسی بھی موجودتھے ۔ اسپورٹس فیسٹیول میں طلبہ نے دوڑ‘ کبڈی‘جمناسٹک ‘رسا کشی‘ بچوں کا مارچ سمیت مختلف کھیلوں کے مظاہرے پیش کیے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہاکہ آزادکشمیر حکومت کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، 13 ویں ترمیم عجلت میں منظور کی گئی ،اس میں بہت سارے سقم ہیں، اداروں کو بھی اس پر اعتراضات ہیں، چودہویں ترمیم کے ذریعے مل بیٹھ کر حکومت آزادکشمیر کی مشاورت سے اس میں موجود سقم دور کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں کڑے احتساب کیلیے نیب اور ایف آئی اے کا دائرہ ہر صورت بڑھائیں گے اور بے لاگ احتساب کا عمل شروع ہو جائے تو اس سے عوامی فلاح و بہبود اور خطے کی تعمیر و ترقی میں مدد ملے گی ۔کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ کا مشاورت اور عوامی بھلائی کو مدنظر رکھ کر معاہدہ ہو گا۔ صداقت عباسی ، عارف عباسی ، توصیف عباسی ، ادریس عباسی ، ملک امان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادکشمیر میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں والدین بچوں پر تعلیم کی صورت میں سرمایہ کار ی کریں ،طلبہ طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

  •  
  • 7
  •  
  •  
  •  
  •  
    7
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*