تازہ ترین

شہزاد آغا اور حسن جوہری کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکےگلگت بلتستان کو غلط پیغام دیا گیا ہے۔ وزیر نعمان

استور(پ،ر)شہزاد آغا اور حسن جوہری کو شیڈول فور میں شامل کرکے پرامن عوام جی۔بی کو غلط پیغام دیا گیا ہے۔ شہزاد آغا اور حسن جوہری متحرک سیاسی کارکنان ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے آواز آٹھائی ہے۔ مقتدر ادارے نوجوانوں کیساتھ ملاقاتیں کر کے خیر سگالی کا پیغام دینا چاہتے تھے۔ انکو شیڈول فور میں ڈال کر فورس کمانڈر کی جانب سے کئے جانے والے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا گیا ہے۔ شہزاد آغا اور حسن جوہری گلگت بلتستان کی یوتھ کے لئے رول ماڈل ہیں۔شیڈول فور کا متنازعہ علاقوں میں نفاذ غیر قانونی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع استور کے ڈپٹی سکریٹری اطلاعات وزیر نعمان نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول فور کا نفاذ بے آئین و متنازعہ علاقوں میں غیر قانونی ہے۔ شہزاد آغا اور حسن جوہری نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے ہر دم آواز آٹھائی ہے۔ عوامی حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے آواز آٹھانے والوں کو شیڈول فور میں ڈالنا بدترین ریاستی دہشتگردی کی مثال ہے۔ شہزاد آغا اور حسن جوہری گلگت بلتستان کے عوام کے لئے قابل تقلید رہنماء ہیں۔ حکومت ایسے متحرک سیاسی رہنماؤں کو شیڈول فور میں ڈال کر پرامن لوگوں کو ریاست کی متعصبانہ پالیسیوں پر غور کرنے پر مجبور کررہی ہے۔ وفاقی حکومت فلفور شیڈول فور کو متنازعہ علاقوں سے ختم کرے

  • 24
  •  
  •  
  •  
  •  
    24
    Shares
  •  
    24
    Shares
  • 24
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*