تازہ ترین

ضلع دیامر سب ڈویژن داریل تانگیر میں ہوائی پراجیکٹ کے ذریعے کروڑوں کے کرپشن کا انکشاف۔

چلاس(ٹی این این) ضلع دیامر کے سب ڈویژن داریل تانگیر سمیت پورے دیامر میں عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے کروڑوں کے ہوائی پراجیکٹ کے ذریعے سرکاری خزانے کو خوب چونا لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات مطابق داریل اور تانگیر دیگر حلقوںمیں عوامی نمائندوں کی جانب سے فیک پراجیکٹ بنایا جاتا ہے جسے عرف عام میں ہوائی پراجیکٹ کہتے ہیں۔ اس پراجیکٹ کے تحت حکومت سےچھوٹے چھوٹے لنک روڈ اور کوہل وغیر ہ کی تعمیر کے نام پر ناقاعدہ فنڈز لیتے ہیں جس میں کہا جاتا ہے زمین عوام کا ہوگا اور تعمیراتی کام حکومت کی ذمہ داری ہوگی ۔ یوں نہایت ہی ٹیکنکل طریقے سے سرکاری محکموں کو بیوقف بنا کر رقم وصول کرکے سیاسی سپورٹروں میں تقسیم کیا جاتا ہے لیکن عوام آج بھی تمام قسم کے بنیادوں سہولت سے محروم ہیں۔ داریل تانگیر کے عوام نے چیف سیکرٹیری اور قومی احتساب بیورو سے مطالبہ کیا ہے کہ داریل تانگیر دیگر علاقوںکے نام پر منظور ہونے والے گزشتہ پانچ سالوں کے براجیکٹ اور زمینی طور پر تکمیل کے حوالے چھان بین کیا تو عوام سے ووٹ لیکر عوام کو بیوقف بنانے اور سرکاری خزانے کو چونا لگانے والے سلاخوں کے پیچھے جاسکتا ہے۔
ہمارے نمائندے نے اس حوالے سے اسی علاقے کئی اہم سیاسی رہنماوں اور ٹھیکداروں سے بھی بات کی تو بتایا گیا کہ یہ آج کی بات نہیں یہ تو بہت پہلے سے ہورہا ہے۔ ایک ٹھیکدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہوائی ٹھیکے سیاسی سپورٹر کو مل جاتی ہے لیکن ایک پراجیکٹ کے فنڈ ز کو پانچ سال تک قسطوں میں ادا کرتے ہیں تاکہ اگلے الیکشن میں مخالفت نہ کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی شخصیات نے وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر اس حوالے سے باقاعدہ شکایت بھی درج کی ہے اور چیف سیکرٹیری کے نام چھان بین کیلئے بھی خط لکھا ہے۔

  • 14
  •  
  •  
  •  
  •  
    14
    Shares
  •  
    14
    Shares
  • 14
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*