تازہ ترین

ضلع کھرمنگ میونسپل ایریا غاسنگ تا ہلال آباد،سوشل میڈیا پر کمپین چل گیا۔

کھرمنگ(ٹی این این) ضلع کھرمنگ ہیڈکوارٹر کے عقبی علاقہ جات غاسنگ تا ہلال آباد کے عوام نے حکومت کی جانب سے میونسپل ایریا کیلئے ہیڈکوارٹر کے قریبی علاقوں سے ہٹ کر 40 کلومیٹر اوپر نیچے پھیلانے کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے ضلع ہیڈکوارٹر ہمارے علاقے میں بن رہا ہے اور مستقبل قریب میں سب سے ذیادہ مسائل سے بھی ہمارے علاقے کو سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ماضی کی طرح دو طاقتور طبقہ میونسپل کے تمام مراعات پر قابض ہوجائے گا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ماضی سے لیکر آج تک دو طاقتور یونین کونسلز کے درمیان ہمارا علاقہ تعمیر ترقی کے میدان میں بلکل پیچھے رہ گیا ہے سرکاری ملازمت لیکر فنڈز کی تقسیم تک کے مراحل میں ہمارے علاقے کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اب میونسپل ایریا کو بھی سیاسی اثررسوخ کی بنیاد پر آدھا کھرمنگ میں پھیلایا جارہا ہے اور یونین کونسل کیلئے تربیب کردہ گاوں کے فہرست میں کچھ علاقوں کو چھوٹے محلوں کو بڑا گاوں بنا کر پیش کیا ہے جبکہ ہلال آباد مار بروق جو ایک منٹھونالہ کو مکمل طور پر حذف کیا ہے ۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھر پورانداز میں کمپئن بھی چل گیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ میونسپل ایریا غاسنگ تا ہلال آباد کے عوام کا حق ہے حکومت نے اس حوالے سے خیانت کیا تو اہل علاقہ شاہراہ کھرمنگ پر دھرنا دینے پر مجبور ہوجائے گا۔

  •  
  • 42
  •  
  •  
  •  
  •  
    42
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*