تازہ ترین

محکمہ برقیات ضلع شگر کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون۔مختلف مقامات پر بھرپور آپریشن شروع۔

شگر( عابدشگری) محکمہ برقیات شگر بجلی چوروں کے خلاف مختلف جگہوں پر بھرپور آپریشن شروع کر دیا گیا۔اس سلسلے بجلی چوری روکنے کے لئے منظم اور مربوط طریقے سے کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ محکمہ کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس مشترکہ طور پر لائحہ عمل مرتب کر کے چھاپے ما ریںمہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کیا جائیگا۔ بجلی چور قومی مجرم ہیں جو ملک کو نقصان اور اداروں کو کمزور کرنے کا باعث بن رہے ہیں- انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام تعاون کر کے ایک فرض شناس شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بجلی کی بے دریغ استعمال اور غیر قانونی استعمال کو روکیں۔اور غلط استعمال کی اطلاع محکمہ کو دیں۔

  •  
  • 22
  •  
  •  
  •  
  •  
    22
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*