تازہ ترین

سکردو میں پٹرول پمپ مالکان نے کس طرح عوام کو لوٹ رہا تھا؟ انتظامیہ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

سکردو(ٹی این این) اسسٹنٹ کمشنر سکردو کا فیول پمپس پر چھاپہ، ناپ تول میں کے پیمانے میں کمی کرنے والے فیول پمس پر بھاری جرمانے، میڑ درست کرنے کی ہداہت، عدم تعمیل کی صورت میں فیول پمس کو سیل کرنے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور ٹیم نے سکردو کے مختلف فیول پمس کامعائنہ کیا۔ تیل کا معیار اور پیمانہ چیک کیا گیا۔ بیشر فیول پمس پر پیمانہ درست پایا گیا۔ ایک دو فیول پمس پر پیمانے میں کمی پانے پر بھاری جرمانہ عاید کیا گیا۔ دوران چیکینگ ٹوٹل فیول پمس حمید گڑھ سکردو پر پیمانہ کے حساب سے تیل کم پانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ BAKRIفیول پمس پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے پمپس مالک کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ میٹر کو درست کرے۔ بصورت دیگر فیول پمس کو سیل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تیل کے معیار اور پیمانے میں گڑ بڑ کرنے والے فیول پمس مالکان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور یہ سلسلہ وقتا فوقتا جاری رہے گا۔ عوام الناس کیساتھ دھوکہ دینے والے بڑے کاروباری لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیمانے میں گڑ بڑ کرنے والے فیول پمس مالکان باز نہ آئیے تو پمس کو سیل کردیا جائے گا۔ نیز اوگرا رولز کے تحت خلاف ورزی کرنے والے فیول پمس کی لائسنس کی منسوخی کے لئے حکام بالا کو سفارشات بھیجی جائے گی۔ عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدامات کو سراہا ہے اور کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے عوام الناس کیساتھ دھوکہ دہی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

  • 601
  •  
  •  
  •  
  •  
    601
    Shares
  •  
    601
    Shares
  • 601
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*