تازہ ترین

مریم اورنگزیب نے ڈیل کے افواہوں کووزیراعظم کے اختیار سے باہر کا معاملہ قرار دے دیا۔

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک/ٹی این این)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مر کزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیل او رڈھیل سلیکٹڈ وزیراعظم کے اختیار ہی میں نہیں ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی تقریرپرردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی بہن کو این آر او مل گیا، خان صاحب کان کھول کر سن لیں، اپوزیشن ڈکٹیشن نہیں لے گی،دھونس اور دھمکیوں سے ڈرنے والے بھی نہیں۔ مریم اورنگزیب نے وزیرا عظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ عمران خان کی مرضی اور منشاکی غلام نہیں، نہ ہی ان کی دھونس سے چل سکتی ہے، وزیراعظم، ان کی حکومت اور ٹیم مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اسے چھپانے کے لیے کرپشن اور این آر او اور ڈیل کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں، پارلیمان عمران خان کو جوابدہ نہیں، وزیرا عظم کی آمرانہ اور فسطائی سوچ ابزیادہ دیر نہیں چلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کان کھول کر سن لیں اپوزیشن حکومتی دھونس اور دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں، بادشاہ سلامت کو پارلیمان میں شہباز شریف کا سانحہ ساہیوال پر سوال کرنا گراں گزرا۔

  •  
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*