تازہ ترین

سکردو پرائس کنڑول کمیٹی نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے حوالے سے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

سکردو(ٹی این این) گھریلو صارفین کے لئے خوشخبری ، پرائس کنڑول کمیٹی نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی، تفصیلات کے مطابق چیرمین پرائس کنڑول کمیٹی ثنا اللہ خان کی صدارت میں گیس سلنڈرز ڈیلرز اور مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا۔ جس میں سکردو شہر میں گھریلو استعمال کے گیس سلنڈرز کی قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی۔ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ایل پی جی گیس سلنڈر اوگرا کے طے شدہ قیمتوں پر فروخت کیا جائے گا۔ کوئی بھی گیس ڈیلر اپنی مرضی سے قیمتی بڑھانے کا اختیار نہیں رکھتا۔ خود ساختہ قیمتیں بڑھانے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ تمام گیس سلنڈرز ڈیلرز اپنی اپنی دوکان پر آگ بجھانے کے آلات نصب کرنے کے پابند ہیں۔ عدم تعمیل کی صورت میں کسی بھی حادثے کا ڈیلر ذمہ دار ہوگا نیز دوکان کو سیل بھی کیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام شہروں میں گیس قیمتیں اور ٹرک کرائیوں کو مد نظر رکھ کر گیس سلنڈرز کے پرانی نرخ نامے پر نظر ثانی کی گئی اور نرخ میں نمایاں کمی کرکے نیا نرخنامہ جاری کردی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر ڈیلر نرخ نامہ اپنی دوکان کے کسی نمایاں جگے پر آویزاں کرنے کے پابند ہوگا۔ زائد نرخ لینے کی صورت میں گیس ڈیلر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور گیس سلنڈر ایسوسی ایشن بھی انتظامیہ کی بھر پور حمایت کرے گی۔ اجلاس کے آخر میں نرخ نامے کو فوری لگاو کرنے اور وقتا فوقتا نرخنامے پر ملکی حالات کے پیش نظر کمی بیشی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

  •  
  • 14
  •  
  •  
  •  
  •  
    14
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*