تازہ ترین

ضلع شگر میں لوڈشیڈینگ کی کمی کیلئے محکمہ برقیات کوشاں،بغیر کسی تعطل کے بجلی کی فراہمی کیلئے عزم۔

شگر(عابدشگری) سردیوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے محکمہ برقیات شگر کو بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہورہے ہیں۔ اس وقت ہیڈکوارٹر کے دو پاور ہائوس سے مجموعی پیداوار گھٹ کر نصف سے بھی کم رہ گیا ہے۔ جبکہ لوڈ بڑھ رہے ہیں۔شگر ہیڈ کوارٹر والے اگر محکمہ برقیات کیساتھ تعائون کرکے لوڈ میں کمی کریں تو بغیر لوڈ شیڈنگ بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ برقیات شگر شاکر علی نے اپنے دفتر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آئے وفد سے مذاکرات کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں پانی کی کمی وجہ سے بجلی کی پیداروار میں کمی واقع ہورہے ہیں خصوصا اس سال نالہ شگر میں پانی کی کمی کی وجہ سے فیز iiiکی ایک ٹربائن بند پڑا ہے جبکہ فیز iiکے بھی ایک مشین کام نہیں کررہا۔ جس کی وجہ سے پیداوار گھٹ کر نصف سے بھی کم رہ گیا ہے جبکہ طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ پیداوار کیساتھ بغیر لوڈ شیڈنگ کے بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔ اگر شگر ہیڈ کوارٹر والے اگر محکمہ برقیات کیساتھ تعائون کرکے لوڈ میں کمی کریں تو بغیر لوڈ شیڈنگ بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکتا ہے۔ جبکہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیز2اور 3کی بجلی پر ہیڈاکوارٹر کا حق زیادہ ہے۔ کیونکہ مذکورہ بجلی گھروں کی افتتاح سے قبل عمائدین شگر کا محکمہ کیساتھ باقاعدہ معاہدہ طے ہوا تھا کہ ہیڈاکوارٹر کو بجلی پورا کئے بغیر کسی دوسری جگہ بجلی نہیں دیا جائے گا۔جبکہ ہیڈکوارٹر کو سب سے زیادہ لوڈشیدڈنگ کا سامنا ہورہا ہے۔جوکہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے محکمہ برقیات کے حکام کو یقین دلایا کہ ہم محلہ جات میں جاکر محکمہ کے عملوں کیساتھ تعائون کرکرے لوڈ میں کمی لائیں گے۔جس پر ایکسین نے مظاہرین سے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے چار دن کا مہلت مانگ لیا۔جبکہ مظاہرین نے چار دن کے بعد لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے کی صورت میں سخت احتجاج کی دھمکی دے دیا۔

  •  
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*