تازہ ترین

سکردو کے شہریوں کو کس طرح مرغی کا گوشت فروخت کررہا تھا انتظامیہ نے پکڑ لیا

سکردو(ٹی این این) اسسٹنٹ کمشنر سکردو کا ایکشن، کھلا گوشت فروخت کرنے والے چار دوکانیں سیل، ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے جعمہ کے روز مرغی فروشوں کی دوکانوں کا معائنہ کیا۔گوشت کو کھلا لٹکا کے فروخت کرنے والے چار دوکانوں کو سیل کردی گئی اور بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام گوشت فروشوں کو کئی بار سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ دوکانوں کو صاف ستھرا رکھے اور گوشت کو کھلا نہ چھوڑا جائے۔ احکامات کے باوجود غلطی بھرتنے والوں کو کسی بھی صورت نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوشت کھلا رکھنے سے دھول مٹی کی وجہ سے مضر صحت بن جاتا ہے۔ لوگوں سے روپے لیکر مضر صحت چیزیں فروخت کرنے والوں کو کسی بھی صورت نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن سکردو میں عوام الناس کو معیاری گوشت اور اشیائے خوردنوش کی سپلائی کو یقینی بنائی جائے گی۔ غیر معیاری گوشت اور اشیا فروخت کرنے والوں کی دوکانیں سیل کی جائے گی باز نہ آنے کی صورت میں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ سکردو مارکیٹ کے دوکانداروں کو اپنی دوکانوں کی صفائی کو یقینی بنانا ہوگا۔ اس سلسلے میں وقتا فوقتا چھاپے بھی کئے جارہے ہیں اور دوکانداروں کے ہمراہ ہونے والی میٹنگ میں بھی ہدایت جاری کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلف دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ فرائض اور ذمہ داری کو بھرپور اور احسن طریقے سے نبھایا جائے گا۔

  •  
  • 29
  •  
  •  
  •  
  •  
    29
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*