تازہ ترین

فیس بُک کا نیا فیچر، سینڈ کئے ہوئے پیغامات وصولی کے بعد بھی ڈلیٹ کرنا ممکن ہوگیا۔

سانفرانسسکو(آن لائن/ٹی این این)پیغام غلطی سےسینڈ ہوگیا؟ تو کوئی بات نہیں ڈیلٹ کردیں۔ جی ہاں اب فیس بک صارفین میسنجر ان باکس میں پیغام بھیجنے کے دس منٹ کے بعد تک اسے ڈیلیٹ کرسکیں گے۔سائنس اور ٹیکنا لوجی کے اس دور میں ہر روز نت نئے تجربات ہو رہے ہیں اس ہی سلسلے میں فیس بک، میسنجر سروس میں پیغامات کو “ان سینڈ” کرنے کی سہولت متعارف کرارہا ہے ۔
اس سروس کے تحت دو سے زائد لوگوں کے درمیان ہونیوالی گفت گو کی صورت میں گروپ کے دوسرے ممبرز کو یہ اطلاع دی جائے گی کہ پہلے بھیجے گئے کسی پیغام کو ہٹا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ یہ سہولت فیس بک کی دوسری سروس واٹس ایپ میں پہلے ہی موجود ہے۔
واضح رہے کہ اپریل 2018 میں ٹیکنالوجی خبروں کی معروف امریکی ویب سائٹ Tech Crunch نے رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے چند لوگوں پیغامات بھیجنے کے بعد ڈیلیٹ کئے تھے۔ عوامی ردعمل پر کمپنی نے وعدہ کیا تھا کہ زکربرگ آئندہ اس وقت تک فیچر استعمال نہیں کریں گے جب تک اسے عوام کے لئے متعارف نہ کرادیا جائے۔

  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares
  •  
    6
    Shares
  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*