تازہ ترین

اہل علاقہ اور محکمہ تعلیم کے درمیان کامیاب مزاکرت ،ضلع نگر چھلت ٹاون میں ہائیر سیکنڈری سکول کی تعمیر کیلئے رکاٹیں ختم۔

نگر (اقبال راجوا) ڈپٹی دائیریکٹر محکمہء تعلیم نگر عقیل حسین ،ایگزیکٹیو انجینئیر محکمہء تعلیم گلگت بلتستان شفا علی کا چھلت ٹائون میں ہائیر سیکنڈری سکول کی عمارت کی تعمیر کے لئے مقامی کمیونیٹی افراد کے ساتھ مزاکرات مکمل ہو گئے۔ ایک ہفتے میں اسسٹنٹ کشنر نگر اور مالکان زمین کے ساتھ قانونی دستاویزات مکمل کر کے سکول کی عمارت کی تعمیر کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آج چھلت ٹائون میں ہائیر سیکنڈری سکول کے لئے زمین کی خریداری اور سکول کے عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں علاقے کے عمائدین سے تفصیلی گفت و شنید کی ۔ ایگزیکٹیو انجینئیر شفا علی نے عمائدین سے سکول کی تعمیر کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اور زمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر محکمہء تعلیم نگر عقیل حسین نے عمائدین علاقہ سے ہائیر سیکنڈری سکول کی افادئیت اور اس کی اہیت بتائی جس پر کمیونیٹی عمائدین نے زمین کی فراوانی میں محکمہء تعلیم نگر سے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرا دی اور محمکمہء تعلیم کے افسران کے ساتھ ھرلز ہائی سکول کی عمارت سے متصل زمین کا جائیزہ لیا۔ عمائدینن نے نے ڈی ڈی ایجوکیشن نگر عقیل حسین سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد اس اہم ترین منصوبے کو حتمی شکل دینے اور کام شروع کرانے کے لئے قانونی دستاویزات تیار کریں تاکہ ہماری بیٹیوں کو گھر کے دہلیز پر معیاری اور سستا تعلیمی ماحول میسر آئے۔آخر میں منصوبے کی فوری اور بروقت تکمیل کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*