تازہ ترین

گاہکوج جیل میں قید بابا جان عارضہ قلب میں مبتلاء،زندگی کو شدید خطرے کا خدشہ۔

غذر(ٹی این این)گزشتہ آٹھ سالوں سے قیدچالیس سزا کے قیدی ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سوشلسٹ اسیر رہنما بابا جان گاہکوچ جیل میں دل کے عارضے میں مبتلاہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں نے اُنہیں فوری طور پر انجیوگرافی کا مشورہ دیا ہے جبکہ اسیر رہنماء کو شوگر،بلڈ پریشر،کولیسٹرول اور یوریک ایسڈ کی بیماری نے بھی جھکڑ رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق اُنکا بروقت علاج نہ کرانے کی صورتمیں جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔
یاد رہےکامریڈ بابا جان کا جرم یہ تھا کہ اُنہوں نے سانحہ عطا آباد کے بے گھر متاثرین کے بنیادی حقوق کے لئے تحریک چلائی اور عوام کو اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کا شعور دیا۔ اُس وقت کے حکمران پاکستان پیپلزپارٹی نے اُن کے اوپر جلاو گھیراو مقدمہ درج کیا جس کے نتیجے میں بابا جان اور اُن کے دیگر ساتھیوں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ بعد میں ایک اور عدالتی کاروائی میںگلگت بلتستان سپریم اپلیٹ کورٹ کے چیف جسٹس رانا شمیم اور جسٹس جاوید اقبال نے بابا جان سمیت 8 دیگر ساتھیوں کو 40 سال کی سزا برقرار رکھی، جبکہ جسٹس شہباز خان نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
باباجان کی بیماری کی خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل چُکی ہے اور گلگت بلتستان حکومت کا اس حوالے سے مکمل خاموشی کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ ایک طرف گلگت بلتستان کے عوام سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مکمل طور پر مایوس ہیں دوسری طرف حکومت کا اس قسم کے اہم انسانی ایشو پر خاموشی ایک نئی تحریک کو جنم دے سکتا ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

  • 165
  •  
  •  
  •  
  •  
    165
    Shares
  •  
    165
    Shares
  • 165
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*