تازہ ترین
فائل فوٹو

افغانستان میں 17 سالہ جنگ ختم، دوحہ میں طالبان اور امریکہ کے درمیان کامیاب مذاکرات۔

دوحہ (نیوز آن لائن/ٹی این این) قطر میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات چھٹے روز اختتام پذیر ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی، معاہدے میں 18 ماہ کے اندر افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا پر اتفاق کیا گیا۔قطر میں طالبان امریکہ کے درمیان 6 روز سے جاری مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے۔ مذاکرات میں 17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے پر معاہدہ طے پا گیا۔
افغان طالبان ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ معاہدے میں 18 ماہ کے اندر افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ خطے کے دوسرے ممالک سے تحفظ کی یقین دہانی کروا دیتا ہے تو جنگ بندی ہوسکتی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے ليے آیندہ چند روز ميں شيڈول طے کر ليا جائے گا، جنگ بندی کے بعد طالبان افغان حکومت سے براہ راست بات کریں گے۔
یاد رہے کہ یہ مذاکرات دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر میں ہو رہے تھے۔ ایک طرف اِن مذاکرات کی سربراہی افغان نژاد زلمے خلیل زاد کر رہے تھے جن کو امریکہ کی جانب سے افغان امور کے مشیرِ خاص قرار دیا گیا ہے۔ دوسری طرف طالبان کے سینیئر کمانڈر ملا عبدالغنی برادر تھے جو کہ آٹھ سال پاکستان میں قید رہنے کے بعد گذشتہ اکتوبر میں رہا کیے گئے۔ف

  •  
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*