تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےملک میں جزوی شٹ ڈاون ختم کردیا۔

واشنگٹن (آن لائن نیوز ڈیسک/ٹی این این) امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر ٹرمپ نے جزوی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے بل پر دستخط کردیے۔امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے شٹ ڈاؤن جزوی ختم کرنے کابل منظور کیا تھا جس کے بعد صدر ٹرمپ نے دستخط کئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے 15 فروری تک منصفانہ معاہدہ نہ کیا گیا تو دوبارہ شٹ ڈاون یا ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کریں گے۔ جزوی شٹ ڈاؤن تین ہفتوں کےلیے ختم کی گئی ہے جس کے بعد حکومتی محکموں میں کل سے کام شروع ہوگا۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ جزوی متاثر ہونے والے 800000 محکمہٴ جات کے ملازمین کو جلد از جلد تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے کانگریس سے 7 بلین ڈالر کے فنڈز کا تقاضہ کیا ہے تاہم کانگریس نے اسے مسترد کردیا جب کہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری ملک میں شٹ ڈاؤن کے باعث تقریباً 8 لاکھ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں۔شٹ ڈاؤن کے دوران امریکی معیشت کو ہر ہفتے 5 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، تنخواہیں نہ ملنے سے سرکاری ملازمین کے اخراجات منجمد کرنے سے معیشت کو 640 ملین ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ شٹ ڈاؤن کے دوران امریکی حکومت کو ٹیکس نہ ملنے سے ساڑھے 5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*