ضلع دیامر میں زکواۃ اور و عشرکے فنڈز کو سیاسی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا انکشاف۔

0 0

چلاس(ٹی این این) ضلع دیامر کے چاروں حلقوں میں زکواۃ اور عُشر کے پیسوں کے سیاسی اثر رسوخ اور سفارشارت کی بنیاد پر تقسیم کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع دیامر میں موجودہ زکواۃ کمیٹی کے چیرمین اسلم شاہ جن کا تعلق تھور سے ہے اور مسلم ن کا حاجی جانباز گروپ کاحمایتی ہے۔ اسلم شاہ کو حاجی جانباز کی سفارش پر اُس وقت زکواۃ کمیٹی چیرمین بنایا جب گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمنکو خلاف عدم اعتماد تحریک کے ذریعےہٹانے کی مہم چلی تھی، اس موقع پر جب وزیر اعلیٰ نے خصوصی طور پر حاجی جانباز سے ملاقات کی اور اُس ملاقات میںجانباز خان کی طرف سے یہ سفارش پیش کیا جس پر وزیر اعلیٰ نے بروقت عمل درآمد کیا۔
دیامر میں دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی اس میگا کرپشن پر احتجاج کیا جارہا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہزکواۃ اور عُشر کے پیسوں کوسیاسی رشوت کے طور پر استعمال کی جاتاہے دور دراز کے علاقوں کے غریبوں کو ایک روپے کا فائدہ نہیں زکواۃ وعشر کے پیسوں سے چائنہ اور دیگر جگہوں کے سیر سپاٹوں پر خرچ کیا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے زکواۃ وعشر میںہونے والی کرپشن کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔عوامی حلقوں نے قومی احتساب بیورو نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں سے زکواۃ و عشر میں ہونے والی کرپشن کا آڈٹ کرایا جائے اور مستقبل کیلئے زاکواۃ و عشر کی تقسیم کا طریقہ کار میں تبدیلی لائیں تاکہ دیامر کے ہر غریب تک اس کے ثمرات پہنچے ۔یاد رہےہمارے نمائندے سے اس حوالے سے چیرمین زکواۃ کمیٹی سے اُن کی رائے لینے کیلئے کئی بار فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوپایا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website