قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر)محمد شفیع کی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے اہم ملاقات۔

0 0

اسلام آباد(ٹی این این)اسلام آباد قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر)محمد شفیع کی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات سپریم کورٹ فیصلے بارے گلگت بلتستان کے عوام کی جزبات کے حوالے سے آگاہ کر دیا. ملاقات میں کیپٹن شفیع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے مسلے کو اسمبلی میں لے جانے کے بجائے عدالت سے فیصلہ کر وا کر گلگت بلتستان کے جزبات کو مجروع کیا ہے. ثاقب نثار کے فیصلے نے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کے گراف کو کمزور کر دیا ہے. گلگت بلتستان کے عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے بہت سارے توقعات وابستہ تھے مگر حکومت کے پہلے سال ہی گلگت بلتستان کے عوام کو مایوسی مل گئی. انہوں نے وفاقی وزیر سے مخاطب ہوتے کہا کہ وہ اب گلگت بلتستان کے مسلے کو قومی اسمبلی میں لے کر جائیں. وگرنہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا.جس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیش لیڈر کیپٹن شفیع کی بہت جلد وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کروانے کی یقین دہانی کروائی تاکہ عوامی تحفظات اور تجاویز براہ راست وزیر اعظم کے سامنے پیش کر سکیں.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website