تازہ ترین

بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئی۔

سکردو(ٹی این این) ممتاز عالم دین اور بلتستان یوتھ لائنس کے چیرمین شیخ محمد حسن جوہری کی گرفتاری کے خلاف بلتستان چاروں اضلاع کے عوام سراپا احتجاج ہے۔ دوسری طرف بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین بھی احتجاج کرتی ہوئی سڑکوں پر نکل آئی۔ خواتین نے پہلے مرحلے میں ژھنگدس امام بارگاہ میں جمع ہر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی بعد ازاں ایک ریلی کی شکل میں پولیس لائن پونچ گئی جہاں خواتین نے بلتستان انتظامیہ خاص طور پر کمشنر بلتستان کے خلاف شدید نعرے بازی کرتی ہوئی یادگار پونچ گئی۔ اسی اثنا میں سکردو کے علمائے کرام نے خواتین کے ساتھ مذاکرات کرکے خواتین کو یقین دلایا کہ شیخ حسن جوہری کی رہائی تک بلتستان کے عوام احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گا لہذا خواتین ہماری عزت ہے اور ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ مائیں اور بہنوں پر سڑکوں پر نکلنا پڑے۔ علماء کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد خواتین نے احتجاج ختم کردی۔

  • 205
  •  
  •  
  •  
  •  
    205
    Shares
  •  
    205
    Shares
  • 205
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*