تازہ ترین

سکردو انتظامیہ نے مظاہرین کو وارننگ نوٹس جاری کردیا۔

سکردو(پ ر) شیخ حسن جوہری کا معاملہ عدالت میں ہے: قانون کے مطابق حل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیخ حسن جوہری کی گرفتاری کے حوالے سے ضلعی پولیس اور انتظامیہ نے اپنا موقف جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا معاملہ قانون کے مطابق حل کیا جائے گا مگر کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے نا صرف پہلے سے جمع کردہ معافی نامے کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے ریاستی اداروں، انتظامیہ اور دیگر ادارہ جات کے خلاف ننگی گالیو ں کا استعمال کیا ہے جو سرا سر ان کے منصب کے منافی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے اور عدالت جو بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی وہ انھیں قابل قبول ہو گا۔

  • 20
  •  
  •  
  •  
  •  
    20
    Shares
  •  
    20
    Shares
  • 20
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*