تازہ ترین

آغا راحت الحسینی کا کشمیر ی قیادت کی تعریف،گلگت بلتستان حکومت کو الٹی میٹم دے دیا۔

گلگت(ٹی این این)قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان اغاراحت حسین الحسیں نے جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیں کہ سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کیس میں ایسا فیصلہ دیا جس سے ہم مزید پستی اور ذلت کی طرف جارہے ہیں گلگت بلتستان کے تمام غیرت مند قوم نے اس فیصلے کو مسترد کیا ہیں یہ فیصلہ قابل عمل درامد بھی نہیں ہے چیف جسٹس ثاقب نثار سے جی بی کے عوام کی امیدیں وابستہ تھی لیکن جاتے جاتے ایسا فیصلہ دیا جو کہ جی بی کے عوام کے لیے تلوار کا وار ہیں جس سے ہم مزید پستی اور ذلت کی طرف جاینگے کشمیریوں کو جی بی کے حقوق کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا جارہا تھا لیکن انہوں نے کشمیر طرز سیٹ اپ کی حمایت میں قرارداد پاس کی اسکے باوجود سپریم کورٹ نے جی بی کی تقدیر سے متعلق فیصلہ عوامی امنگوں کے خلاف دیا انہوں نےکہا حکومتی غلط پالیسیوں ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف حق اور سچ کی اواز بلند کرنے پے سخت تقریر کا بہانہ بنا کر شیخ حسن جوہری کو گرفتار کیا گیا ہیں جس کی پرزور مزمت کرتے ہے اگر اتوار تک رہا نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کرینگے اور شہید اغا ضیاء الدین برسی کے اجتماع میں احتجاج کیا جائے گا حق سچ اور ظلم کے خلاف اواز بلند کرنے پر علما۶ اور اکابرین کو گرفتار اور شیڈول فور لگا کر ستایا جاتا ہیں حکومت انصاف پر ممبنی اقدامات کرے تو سخت تقاریر نہیں ہونگی ملت جعفریہ کے ساتھ ظلم و زیادتی کا بازار گرم کر رکھا ہیں میرٹ کا قتل عام جاری ہیں سانحہ 88. سانحہ 2005. سانحہ کوہستان.سانحہ چلاس.سانحہ لولوسر کے قاتل کہا ہیں کیوں اب تک گرفتار کر کے سزائیں نہیں دی جارہی ہیں انہوں نے مزید کہا وزیراعلی ابنے من پسند افراد کی بھرتیاں کروانے کے لیے جس محکے میں اسامیاں خالی ہوتی ہیں وہاں اپنی مرضی کے سیکریٹری کو تعینات کر کے پرچی کے زریعے اپنے من پسند افراد کو غیر قانونی طریقے سے میرٹ کی دھجیاں اڑا کے بھرتی کروا رہا ہیں جب پرچی اور سفارش کی بنیاد پر ہی بھرتیاں کرنی ہیں تو ٹیسٹ انٹرویو کا ڈھونگ رچا کر عوام کو دھوکا کیوں دیا جارہا ہیں

  • 63
  •  
  •  
  •  
  •  
    63
    Shares
  •  
    63
    Shares
  • 63
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*