تازہ ترین

ممتاز عالم دین شیخ حسن جوہر ی کی گرفتاری کے خلاف سکردو میں عوام سراپا احتجاج۔

سکردو(ٹی این این) بلتستان یوتھ لائنس کے چیرمین اور ممتاز عالم دین شیخ محمد حسن جوہری کو آج سکردو انتظامیہ نے سرکاری اداروں کے خلاف نامناسب تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ جبکہ گرفتاری سے چند گھنٹہ پہلے اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ اُنکی گرفتاری دراصل عوامی حقوق کی جدوجہد سے دور رکھنے کیلئے ڈرانے کی حکومتی سازش ہے اور اُنہوں نے اپنے کسی تقاریر میں حکومت کے خلاف غلیظ زبان استعمال نہیں کیا جو اسلامی اصولوں کے خلاف ہو اُنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے پاس تمام تقاریر کے ریکارڈنگ موجود ہیں۔
اُنکی گرفتاری کی خبر سکردو میں آگ کی طرح پھیل گئی اور عوام کاروبار چھوڑ کر یادگار چوک پر جمع ہوگئے مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا سڑک بند کرکے سکردو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے اُن کی گرفتاری کو بلتستان کے امن خراب کرنے کی حکومتی سازش قرار دیکر نعرے لگا رہے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ شیخ حسن جوہری اور عالم دین ہے اور حکومت نے اُنہیں گرفتار کرکے عوامی غیرت کو للکارا ہے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ شیخ حسن جوہری کی گرفتاری دراصل سپریم کورٹ سے عوامی توقعات کے خلاف آنے والے فیصلے سے عوامی توجہ ہٹانے کی ریاستی سازش ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اُنہیں فوری طور پر رہا کیا جائے بصورت دیگر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری کمشنر بلتستان پر عائد ہوگی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب سے نیا کمشنر بلتستان آیا ہے بلتستان کے پُرامن امن فضاوں کو خراب کرنے کی ناکام کوشش رہا ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ بلتستان جیسے پُرامن علاقے میں اس طرح کے افیسر سیکورٹی رسک ہے جنہیں فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔
یاد رہے مولانا محمد حسن جوہری سکردو بازار کے مسجد میں نماز پڑھانے کے ساتھ عوام کو درس بھی دیتے ہیں اس وجہ سے بازار کے کاروباری حلقے میں اُنہیں خاص پذئرائی حاصل ہے۔

  • 113
  •  
  •  
  •  
  •  
    113
    Shares
  •  
    113
    Shares
  • 113
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*