تازہ ترین

شگر ضلع بننے کے چار سال بعد بھی محکمہ برقیات بنیادی سہولیات سے محروم اور گاڑیاں نہ مل سکے۔

شگر(ٹی این این)شگر کو ضلع بنے 4سال بیت گئے تاہم محکمہ برقیات شگر کوسہولیات نہ مل سکانہ ہی کمپلین اہلکاروں کو گاڑی مل سکا۔جبکہ ٹرانسفرمروں پر فیوز کی حالت زار بھی قابل رحم ہے۔برقیات شگرکے اہلکار شدید سردی میں بھی پیدل چل کر کمپلین ٹھیک کرنے پر مجبورہیں۔جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں کمپلین ٹھیک کرنے میں گھنٹوں لگنا معمول بن گیا ۔ذرائع کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹربجلی کی ترسیل کیلئے ملازمین کو دن میں کم از کم چار سے پانچ کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ ان کیلئے ابھی کوئی گاڑی نہ مل سکا۔جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری پہنچنے کیلئے کوئی بندوبست نہیں۔جس کی وجہ سے کمپلین ٹھیک کرنے میں دیر ہونا معمول بن چکا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*