تازہ ترین

صوبائی حکومت نے داریل کے عوام کو جھوٹے اعلانات کی تفصیلات اعلانات پر عملدرآمد نہ کرنے پر معافی مانگ لے جی بی ISF کے صدر رحمان دریلو

گلگت (پ ر)صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان رحمان دریلو کا اپنے بیان مین کہنا تھا کہ دیامر سے تعلق رکھنے والے حکومتی نمائندوں کی حکومتی کارکردگی پر تحفظات ٹوپی ڈرامہ ہےیہ سب کچھ اپنے زاتی مفاد اور عیش و عشرت بچانے کے لئے کیا جا رہاہے پچھلے 4 سالوں میں دیامر کے لئے سینکڑوں وعدے اور دعوے کئے گئے عملدرآمد ایک پر بھی نہیں ہوا وعدے اور اعلانات جو  وزیر اعلی گلگت بلتستان نےپچھلے چار سالوں میں دیامر کلیے کیےخاص کر 7مئی 2018 کو  2 روزہ دورہ دیامر میں کیے گے  اعلانات

 

(1)داریل تانگیر ضلع بنانے کی منظوری لئے جانے کا  اعلان اور بعد میں  ایک مہنے کے اندر وزیر اعظم سے منظوری لے کر ضلع بنانے کا اعلان

 

(2) تانگیر میں ایک ہائی اسکول اور 8گرلز اسکول، انٹر کالج کو ڈگری کالج کا درجہ اور تانگیر کی تمام رابطہ سڑکیں میٹل کرنے کا اعلان

 

3)گوھرآباد کی پل کو آرسیسی بنانے کا اعلان، گونر فارم میں 30 بیڈ ہسپتال بنانے کا اعلان اور کیڈٹ کالج گوہر آباد کے ساتھ  گوھرآباد پبلک اسکول  بنانے کا اعلان  گوھرآباد ہائی اسکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کا اعلان

 

4)تھک نیاٹ اور بابوسرکو کمیٹی سے بات چیت کر کے تحصیل بنانے کا اعلان

 

5)داریل میں ہر دو سو گھروں پر مشتمل آبادی کو آرسیسی پل دینے کا اعلان ،جنگلات کی حفاظت کلیے 200 ملازم بھرتی کرنے کا اعلان

 

6)کھنبری سے کارگاہ  تک روڈ بنانے کا اعلان

 

7) بوٹو گہ ویلی روڈ کا اعلان

 

8)سب سے  اہم اعلان جو دیامر کلیے کی گئی وہ  دیامر میں تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان تھا

 

ان اعلانات پر دیامر کے حکومتی اراکین نے چپ کا روزہ رکھا ہوا تھا اب جب حکومت اپنے آخری سال میں داخل ہوچکی ہے تو حکومتی ارکین کو اپنا ضلع یاد آگیا ہے یہ عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے دیامر سے تعلق حکومتی اراکین کو دیامر پچھلے 4 سال یاد نہ رہا اب جب عوام ان کا مکروح چہرہ دیکھ چکی تو ایک نیا شوشہ ڈال کر اپنی مردہ سیاست مین روح ڈالنے کی ناکام کوشش جاری ہے یہ اراکین دیامر کی سادہ لوح عوام کو بیوقف بنانے کی ناکام کوششیں ترک کردین کیونکہ عوام انکے ناپاک عزائم پہچان چکی ہے کہ یہ سب اپنے عیش و عشرت کی خاطر ڈرامہ کیا جا رہا  ورنہ جس وزیر اعلی نے 4 سال دیامر کو خاطر میں نہ لایا یہ اراکین اسی وزیر اعلی کے وکیل بنے ہوئے تھے اور جس عوام نے انہیں عزت دی انہین یہ بھول گئے اب اگلے الیکشن سے پہلے ڈرامہ بازیاں کر کے اپنی ناکام سیاست زندہ کرنا چاہتے ہیں جن کو عوام انشا اللہ یکسر مسترد کردینگے

  •  
  • 11
  •  
  •  
  •  
  •  
    11
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*