تازہ ترین

دیامر بھاشا ڈیم حدود تنازعے کی حل اور متاثرین کی بحالی میں ناانصافیوں کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرہ۔

اسلام آباد(ٹی این این)دیامر یوتھ آرگنائزیشن کے کال دیامر بھاشا ڈیم حدود تنازہ کے حل اور متاثرین ڈیم کی ری سیٹلمنٹ میں ناانصافیوں کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق رہنما عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور سیکرٹیری جنرل ایم ڈبیلو ایم گلگت بلتستان آغا علی رضویسمیت استور سپریم کونسل کےرہنماڈاکٹر عباس اور قراقرم نیشنل موومنٹ کے جنرل سیکرٹری تعارف عباس سمیت گلگت بلتستان کے کئی سیاسی سماجی اور طلبہ رہنماوں نے خطاب کیا۔
مقررین نے تھور ہربن حدود تنازعہ،متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کی دوبارہ آبادکاری پر ہونے والی زیادتیوں،داریل تانگیر کے ضلعے کا مطالبہ اور خاص کر واپڈا کو خبردار کیا کہ تعلیم یافتہ مقامی نوجوانوں کو ملازمتیں کے معاہدے کی پاسداری یقینی بنائیں ۔ مقررین نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی پاسداری کریں ورنہ یہاں کے عوام حقوق چھین کر لینا بھی خوب جانتے ہیں۔

  •  
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*