تازہ ترین

کراچی میں گلگت بلتستان سےتعلق رکھنے والی مغوی نرس کی بازیابی کیلئے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ۔

اسلام آباد(ٹی این این)گلگت بلتستان ضلع غذر یایسن سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ خوش بخت 4 جنوری 2019 سے کراچی میں لاپتہ ہیں۔ خوش بخت کراچی کے علاقہ ناظم آباد میں واقع سیفی ایک نجی ہسپتال میں بطور نرسنگ اسسٹنٹ کام کرتی تھی لیکن مورخہ چار جنوری غائب ہیں اور تاحال کراچی پولیس مغوی کو بازیاب کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہا ہے۔
اس حوالے سےگلگت بلتستان یوتھ فورم راولپنڈی کے زیر اہتمام اسلام آباد کے ذیراہتمام پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے گلگت بلتستان کی بیٹی کراچی میں اغواء ہونے والی خوشخبت کی فوری بازیابی اور راولپنڈی میں قتل ہونے والے طالب علم اعجاذ کے قتل کا سراغ لگا کر قاتلوں کو گرفتاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہر ے سے مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے اہم رہنماوں اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات اور وکلاء نے خطاب کیا اور سپریم کورٹ سے اس حوالے سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گلگت بلتستان کے شہری اس وقت خود کو غیر محفوظ کو سمجھتے ہیں گزشتہ کئی ماہ کے اندر کئی افراد قتل ہوچُکے لیکن آج تک کسی بھی مقتول تو انصاف نہیں ملا، مظاہرین نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ خوش بخت کی بازیابی کیلئے
سندھ حکومت پر دباو ڈالیں کیونکہ تمام تر وعدوں کے باوجود کراچی پولیس اس معاملے نظر انداز کر رہا ہے۔

  •  
  • 43
  •  
  •  
  •  
  •  
    43
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*