تازہ ترین

سپریم کورٹ نے ملٹری لینڈ سے کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) سپریم کورٹ نے ملٹری لینڈ سے تمام کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملٹری لینڈ پرقائم سینما کو بھی فوری گرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس گلزار کی سربراہی میں سپریم کورٹ رجسٹری میں تجاوزات کےخاتمے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں کےایم سی، کمشنر میٹرو پولیٹن کارپوریشن، ایس بی سی اے ودیگرحکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سپریم کورٹ نے حکومت کی کارکردگی پربرہم کا اظہار کرتے ہوئے ملٹری لینڈ سے تمام کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم جاری کیا جب کہ ملٹری لینڈ پرقائم سینما بھی فوری گرانے کاحکم دیا۔جسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ کوئی جتنا با اثر کیوں نہ ہوغیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی اور یہ طے ہے کہ زمینیں خالی ہوں گی ۔ عدالت نے فٹ پاتھوں پر ہونے والی فلاحی اداروں کی سرگرمیوں اور راشدمنہاس روڈپرقائم ریسٹورنٹس کی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فٹ پاتھوں اورسروس روڈزسےٹیبلزاورکرسیاں بھی فوری ہٹائی جائیں۔ جب کہ کورنگی روڈپرقائم عمارتوں کےسامنےبھی پارکنگ ہٹائی جائیں، ڈالمین مال کلفٹن کےسامنےتعمیرکی گئی دیوارفوری گرائی جائے۔
جسٹس گلزاراحمد کا کہنا تھا کہ کیا دیواربناکرخاص لوگوں کےلیےراستہ بنایاگیاہے؟ انہوں نے حکم دیا کہ کراچی کاماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ ایس بی سی اے سے واپس لیاجائے ۔اجلاس کے دوران سندھ حکومت کے اراکین کیجانب سے شکایت کی گئی کہ مختلف ادارے ہمارےساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں جس پر جسٹس گلزاراحمد نے حکم دیا کہ تمام ادارے سندھ حکومت سے تعاون کریں۔
سپریم کورٹ نے کے ایم سی کوتجاوزات کیخلاف بھرپورآپریشن جاری رکھنے ، شہربھر کے پارکس سے ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے، عزیزبھٹی،باغ ابن قاسم،ہل پارک اوردیگرپارکس سےتجاوزات ختم کرنے، فٹ پاتھ پرقائم فلاحی اداروں کی سرگرمیاں بھی مکمل ختم کرنے ، فٹ پاتھ پرقائم دسترخوان،بکرے فروخت کرنے کے اسٹال ، پتھارے ختم کرنے اور سرکلرریلوے کی بحالی کے لیے آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا۔

  •  
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*