تازہ ترین

دیامر یوتھ مومنٹ کے رہنماوں نے وزیر اعلیٰ کو داریل تانگیر ضلع کے اعلان کی یاد دہانی کرادی۔

چلاس(ٹی این این) دیامر یوتھ موومنٹ کے صدر شبیر احمد قریشی، جنرل سکریٹری شریف شاہ، ترجمان عابد حسین چلاسی، ادریس سالک، اجمل بھٹی، مجیب الرحمن ودیگر نے اپنی مشترکہ پریس ریلز میں کہا کہ لاکھوں نفوس پر مشتمل ہونے کے باوجود ضلع نہ دینا یہاں کے عوام کے ساتھ ذیادتی ہے انہوں نے کہا کہ داریل تانگیرمیں آبادی دیگر اضلاع کی نسبت دوگنا ہے اور رقبے کے لحاظ سے بھی داریل تانگیر بڑا علاقہ ہے مگر حکومت مکمل نظرانذاز کر کے تاحال ضلع کا درجہ نہیں دیا ہے وزیر اعلی اپنے دورے میں اعلان کیا تھا کہ دو ماہ میں ضلع کا نوٹفیکشن کرونگا مگر کئی ماہ گزر گئے کچھ پتا نہیں چلا۔ جس کی وجہ سے عوام کے اندر سخت مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے اگر ضلع نہ بنا تو بھرپور تحریک چائیں گے اور عوام کو سڑکوں پر لا کر سخت احتجاج کرینگے۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے چھوٹے چھوٹے گاوں کو ضلع کا درجہ دیا گیاہے جبکہ لاکھوں نفوس پر مشتمل داریل تانگیر کو ضلع کا درجہ نہ دینا یہاں کے عوام کے ساتھ ظلم و ذیادتی ہے

  •  
  • 12
  •  
  •  
  •  
  •  
    12
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*