تازہ ترین

معروف ادا کار اور ہدایت کار ضیا محی الدین ایف بی آر کے ریڈار پر آگیا۔

کراچی(ویب ڈیسک/ٹی این این)لیونگ لیجنڈ صداکار،اداکار و ہدایت کار ضیا محی الدین سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ انہوں نے کتنا کمایا ،کہاں سے کمایا،کتنا خرچ کیا ،کہاں خرچ کیا اور کیا بچایا یہ سب کچھ بتائیں ۔تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان میںہر طرف احتساب کے چرچے ہیں اور اب ملک میں جاری اس احتساب کے اثرسے کوئی نہیں بچ سکے گا،سیاست دانوں ،بیوروکریٹس اور تاجروں سمیت ملک کے لیجنڈز کو بھی احتساب کا سامنا ہے، کتنا کمایا ،کہاں سے کمایا،کتنا خرچ کیا ،کہاں خرچ کیا اور کیا بچایا سب کچھ بتانا ہوگااور سب کو بتانا ہوگا ،انتہائی باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لیونگ لیجنڈ صداکار ،اداکار و ہدایت کارضیا محی الدینکو گذشتہ دنوں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے نوٹس موصول ہوئے ہیں جن میں انہیں ٹیکس ریٹرنز اوراپنے گوشوارے جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔ اسی طرح معروف موسیقار ارشد محمود کو بھی ایف بی آر نوٹس کے زریعہ آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ اس سلسلے میں موسیقار ارشد محمود نےایف بی آر ٹیکس نوٹسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں اور ضیامحی الدین صاحب کوایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نوٹسز موصول ہوئے ہیں،میں نے اپنا ٹیکس باقائدگی سے جمع کراتا رہا ہوں اور اس سلسلے میں،میں نے اپنے وکیل کو بھی ہدایت کردی ہے کہ وہ ایف بی آر کے سامنے میری ٹیکس تفصیلات پیش کریں ،اس وقت ملک میں یہ جو تاثر دیا جارہا ہے کہ صرف سیاست دانوں کا احتساب ہورہا ہے وہ غلط ہوگا کیوںکہ جب ضیامحی الدین صاحب جیسے لیجنڈ کو حساب کتاب کے لئے نوٹسز موصول ہورہے ہیں تو سب کو اپنا حساب کتاب دینا ہوگااور میرے خیال میں اس میں کوئی برائی بھی نہیں ہے۔اس سلسلے میں ضیا محی الدین سے موقف جاننے کے لئے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

  •  
  • 8
  •  
  •  
  •  
  •  
    8
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*