تازہ ترین

بلاول بھٹو اور وزیر اعلی سندھ کے نام ای سی ایل سے نہ ہٹاکروفاقی حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کی توہین کی ہے۔ سعدیہ دانش

گلگت(پ، ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات و سابق صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کو نظر انداز کر کے اعلٰی عدلیہ کی توہین کی ہے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود وفاقی کابینہ نے چیرمین بلاول بھٹو اور وزیر اعلی سندھ کے نام ای سی ایل سے نہ ہٹانے سے وفاقی حکومت کا گھناونا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے حکومت کے عدالتی احکامات کو پاوں تلے روندنے سے اس بات کو تقویت مل گئی کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ آمرانہ نظام ہے جہاں آئین اور قانون کی بالادستی کے بجاے منفی ذہنیت سے کام لیا جا رہا ہے سیاسی انتقامی کارروائیوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملک میں بڑھتی ہوئی شہرت اور سیاسی ویژن اور پختگی اور عوام میں برھتی ہوئ مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں وفاقی حکومت کا ہدف آصف علی ذرداری نہیں بلاول بھٹو ذرداری ہیں لیکن انشا اللہ عدالتوں کا احترام کرتے ہوئے ان تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی حکومت احتساب اور ای سی ایل کو سیاسی طور پر استعمال کر رہی ہے ہر دوسرے دن وزیر اعظم پاکستان کی ہمشیرہ کے اوپر جائیدادیں ثابت ہو جاتی ہے جب کہ تحقیقاتی ادارے علیمہ خان کے ساتھ نرمی برت رہے ہیں ۔ ایک صوبے کے چیف ایکزیگٹیو کو ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ اور پنجاب کے اہم وزراء کے کیسز پہلے سے نیب ٹرائل میں ہیں ان کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات یہ شور مچا رہے ہیں کہ وزیر اعظم کرپشن کرے تو بھی نیب خاموش بیٹھے جبکہ اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے وفاقی وزراء کے ان بیانات سے عوام کو یہ اندازہ ہوا ہے کہ ملک میں کس حد تک احتساب صاف اور شفاف ہے پیپلز پارٹی کو ہمیشہ مختلف حربے اپنا کر کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے مگر پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہوے ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی اس عمل کو جاری رکھیں ینگے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے چھ ماہ مکمل ہونے والے ہیں ایک قانون سازی نہیں ہوئی ہے اپنی کارکردگی کو چھپانے کے لئے احتساب کے نام پر شور مچا رہے ہیں اور آے روز عوام دشمن پالیسیاں بنا رہے ہیں جس کی واضح مثال حال ہی میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ خاص طور پر ذندگی بچانے والی دواوں کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ کر کے وفاقی حکومت نے یہ پیغام دیا ہے کہ ان کے دور حکومت میں عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جاے گا۔

  •  
  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*