تازہ ترین

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء ملوث ہونے کا انکشاف۔

کراچی (ویب ڈیسک/ٹی این این) چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے ملک دشمن قانون کی گرفت ميں آ گئے۔ کراچی، حب، خضدار اور کوئٹہ سے 5 سہولت کار گرفتار کر لئے گئے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان ميں ہوئی جبکہ فنڈنگ بھارتی خفيہ ايجنسی ”را“ نے کی۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چینی قونصل خانے پر حملہ بلوچستان لبریشن آرمی نے ”را“ کی ایما پر کیا جس کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔ پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی میں قونصلیٹ حملے کے پانچ سہولت کاروں کو دھر لیا ہے جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
پولیس چیف نے کہا کہ اسلم اچھو حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اسلحہ ٹرین سے کراچی لایا گیا جس کیلئے ریلوے کو لکھ رہے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان میں عبداللطیف، حسنین، عارف، ہاشم اور اسلم مغیری شامل ہیں۔ حملہ آوروں نے نادارا کے جعلی شناختی کارڈ بھی بنا رکھے تھے۔

  •  
  • 7
  •  
  •  
  •  
  •  
    7
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*