تازہ ترین

سکردو پنڈی روٹ کیلئے پرائیوٹ کار سروس کے کرایوں کی سرکاری نر خ نامے کا اعلان ہوگیا۔

سکردو(ٹی این این)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلتستان ریجن نے بلتستان سے راولپنڈی کیلئے رینٹ اے کار میں کرایوں کی من مانی پر نوٹس لیتے ہوئے نئے سرکاری نرخ نامہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسیشن آف سکردو سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق نئے سرکاری نرخ نامے کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔
1- فُل کار بکنگ: اُنیس ہزار : جبکہ پہلے 25 ہزار تک بھی لیا جاتا تھا
2- آگے کی سیٹ کا کرایہ: 6 ہزار جبکہ پہلے سات ہزار بھی لیتے رہے ہیں
3-پیچھے کی سیٹ پر کرایہ: 5 ہزار جبکہ اس سے پہلے 6 ہزار تک لیتے رہے ہیں۔
یاد رہے سکردو روٹ پر پرائیوٹ کار سروس کے ملکان کی جانب سے مسلسل مانی کے کرائے وصول کیا جارہا ہے اور تحریر نیوز نیٹ ورک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہمارے ادارے نے سب سے پہلے اس حوالے سے مکمل تحقیقاتی رپورٹ شائع کیا تھا۔

  •  
  • 11
  •  
  •  
  •  
  •  
    11
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*