تازہ ترین

پاسپورٹ کے عالمی درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ کس پوزیشن پر ہے، رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک/ٹی این این) عالمی درجہ بندی میں جاپان کا پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پایا ہے جبکہ پاکستان کی درجہ بندی میں بھی 2 درجے بہتری آئی ہے۔ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ عالمی فہرست میں 102 نمبر پر آ گیا۔ فہرست میں صومالیہ، شام، افغانستان اور عراق کے پاسپورٹ کا نمبر پاکستان کے بعد آتاہے۔ جاپان پہلے، سنگا پوراور جنوبی کوریا دوسرے اور جرمنی تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔
پاکستان کے شہری تینتیس ممالک میں ویزا حاصل کیے بغیر سفر کرسکتے ہیں، گزشتہ سال پاکستانی پاسپورٹ کا اس فہرست میں ایک سو چار نمبر تھا۔جاپانی پاسپورٹ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پہلے نمبر پر رہا جس کے شہری دنیا کے 190ممالک میں بغیر ویزا حاصل کیے سفر کرسکتے ہیں۔ سنگا پوراور جنوبی کوریا کے پاسپورٹ کا فہرست میں دوسر انمبر ہے۔ ان ممالک کے شہری 189ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ جرمن پاسپورٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔2019 کی اس فہرست میں برطانیہ ،امریکا اور سوئٹزرلینڈ چھٹے جبکہ بھارت 79نمبر پر موجود ہے۔

https://www.henleypassportindex.com/global-ranking

  •  
  • 10
  •  
  •  
  •  
  •  
    10
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*