تازہ ترین

گلگت بلتستان کے وکلاء کا راولپنڈی میں اہم اجلاس،UNCIP کےقراردادوں مطابق قومی حقوق کی جدوجہد کا فیصلہ۔

راولپنڈی(ٹی این این)گلگت بلتستان کے وکلاء اہم اجلاس لائیرز کلب راولپنڈی میں منعقد ہوئی اجلاس میں گلگت بلتستان لائیررز فورم کی کابینہ سازی، سپریم کورٹ میں پیٹشن سمیت اہم وکلاء مسائل پر بحث ہوئی اجلاس سے خطاب کرتے سینر ممبر GBLF اشرف ایڈوکیٹ صاحب نے کہا کہ نوجوان وکلاءوکالت کے پیشے پر توجہ دیتے ہوئے محنت کو شعار بنائیں۔ انہوں نے گلگت بلتستان لائیرز فورم کے قیام اور مقاصد پر روشنی ڈالی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےمحمد علی یار ایڈوکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لائر پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قومی ایشوز اور اآئینی حقوق کیلئےبین الاقوامی فورمز پر جدوجہد کا اغازکرے انہوں ںے کہا کہ گلگت بلتستان بار کونسل نے راولپنڈی اسلام اباد کے لائیرز کو نظر انداز کر کے غلط فورم پر پیٹشن فائل کرکے قومی ایشو کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اُنہوں نے 2018 ریفارمز آرڈر کو مسترد کیا سنئیر ممبرظہور لون ایڈوکیٹ نے کہا کہ نئے وکلاء ذیادہ سے زیادہ اپنی پروفیشنل فیلڈ پر توجہ دے GBLF کے سیکرٹری جرنل ظفر مقپون نے سپریم کورٹ میں اپنے پیٹیشن سے متعلق بریف کیا اس موقع پر وکلاءنے حال ہی میں جوڈیشری کا ٹیسٹ پاس کرنے والے وکلاء کو مبارکباد دی اجلاس سے امتیاز ایڈوکیٹ، فہیم ایڈوکیٹ وغیرہ نے بھی خطاب کیا اجلاس میں وکلاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کہ GBLF کو مزید مظبوط کر کے قومی حقوق کیلئےاقوام متحدہ کی قراردادوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جدوجہد تیز کر ینگے۔

  •  
  • 168
  •  
  •  
  •  
  •  
    168
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*